لاہور( پ ر)چیئر پر سن قومی کمیشن برائے انسانی حقو ق پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ایم این اے شینلا روت نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ملک کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلجز سے نمٹنے کیلئے شہروں کی صفائی اور شجرکاری انتہائی ضروری ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے کے تمام 36اضلاع میں بیک وقت ہفتہ صفائی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے متعدد غیر ضروری منصوبے شروع کئے ۔