راہوالی (نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق ممبر رانا طارق مسعود نے تحریک انصاف کے بنیادی کارکن خواجہ خالد عزیز لون کو تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے شکایات سیل کا ضلعی چیئرمین نامزد کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان پر ذمہ داری ڈال کر ضلع بھر کے عوامی مسائل کو حل کر نے کے لیے دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے ان کی تقرری سے سرکاری دفاتر میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کروا یا جاسکے گا۔