صنعاء (این این آئی)یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے 12 گھنٹے میں 30 بارحملے کئے سعودی عرب کے حملوں میں 26 افرادہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 30 بار بمباری کی ۔یحیی ٰسریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل ممالک کے طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی۔ فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں 26 افرادہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے ۔یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو جواب دیا جائے گا۔