ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ’’ذہین‘‘ اور مختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے ۔یہ کارنامہ جامعۃ الملک عبداللہ للعلوم والتقنیہ (کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ۔یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر، بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا ہے ۔