جدہ(شوبز ڈیسک)اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، مصر، بھارت اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔اپنی نوعیت کے منفرد فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، سپینش، ہندی، بنگالی اور ملیالم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں بھارتی فلم ’83‘ کو بھی پیش کیا جائے گا، تاہم کوئی بھی پاکستانی فلم پیش نہیں کی جا سکے گی۔