ہم ایک ایسے معاشرہ کا حصہ ہے جو کہنے کو اسلامی معاشرہ ہے یہاں بات بہ بات کہا جاتا ہے مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، ایک بیوی شوہرکی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکل سکتی ،بیوی شوہر کو ازدواجی حق کی ادائیگی سے انکار نہیں کرسکتی مگر اس کے ساتھ جب بیوی کے حقوق کی بات آتی ہے تو زبان پر تالے پڑجاتے ہیں اور کہا جاتا ہے شوہر کی ذمہ داری صرف نان نفقہ ہے ایسا ہرگز نہیں ہے شوہر کی کچھ اخلاقی ذمہ داریاں بھی ہیں اسلام میں عورت کے حقوق متعین کر دئے گئے ہیں آج میں ایک بیوی کے دل کی آواز آپ لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں کیونکہ اپنے لیے جنگ لڑنا اس کا بھی حق ہے ۔ ( مبشرہ خالد ،کراچی)