لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے ۔اداکارہ وینا ملک نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں ۔میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے ۔