لاہور(کلچرل رپورٹر ) معروف فوک گلوکار عو ن عباس اور نادیہ ہاشمی کا نیا مشترکہ ویڈیو گانا" حاضرہاں "12 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا۔ اس ویڈیو کوشاہین سٹوڈیواپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گا۔اس گانے کی کمپوزیشن عون عباس نے خود ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک علی حیدر ٹیپو نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی شاعری ایس اے گوہر کی لکھی ہوئی ہے ، ایڈیٹر عاطف اے جے اور ڈی اوپی عبدالستار ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عون عباس نے بتایا کہ جس طرح میرا گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ مشترکہ گیت"نا ر ا ض تینوں نئیں کرناٍ " سپرہٹ ثابت ہواتھا۔