لاہور/اسلام آباد(نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کیاہے ،بزرگوں کو دودن مفت سفر کی سہولت ملے گی جبکہ عام مسافروں کیلئے 25فیصد خصوصی رعایت کابھی اعلان کیاگیاہے ۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 19اگست کو کراچی سٹی سے دن 10بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی ،دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19اگست کو صبح 07بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔تیسری سپیشل ٹرین 20اگست دن 11بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ چوتھی سپیشلٹرین 21اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔ جبکہ پانچویں سپیشل ٹرین 25اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے ۔ مفت سفر کی سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی ۔65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لئے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عیدکے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت دے گا ۔خصوصی ر عایت تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔ ادھر یوم آزادی کے موقع پر ریلوے ہیڈ کوارٹرز ملک بھر کے ڈی ایس آفس، ریلوے پولیس لائن اور لاہور ریلوے اسٹیشن سمیت تمام اسٹیشنوں پر چراغاں کیا گیا ہے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے پرچم کشائی کریں گے ، ریلوے پولیس لائن میں آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر ڈاکٹر مجیب الرحمان پرچم کشائی کرینگے ۔ ریلوے اعلان