کراچی (این این آئی)عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4جون منگل کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔