مکرمی !عید نام ہے ٗخوشی کا ٗ عید قربانی ہر سال آتی اور گذر جاتی رہے گی ٗجس کو خدا نے تو فیق دی ہے وہ قربانیاں کرے گا۔عید الاضحی کے موقعے پر صفائی ستھرائی پر بھی خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ گوشت، ہڈیاں یا دیگر آلائشات راستوں، نالوں اور سڑکوں پر نہ پھینکیں۔ عید کے دن چونکہ بعض علاقوں میں گوشت کی بہتات ہوتی ہے اس لیے ذرا سی لاپرواہی سے گندگی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ اس سے طرح طرح کی بیماریاں و تعفن پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے،اور خصوصاً ان ایام میں کورونا کے پھیلاو کے زیادہ خطرات موجود ہیں ، احتیاط کیجیے ! اگر اللہ نے توفیق دی ہے کسی سفید پوش کی مدد کی تو خدا راہ ! ’’یوں مدد کرتے ہوئے اعلان تو نہ کیجیے ٗ عزت ِ مجبور کو قربان تو نہ کیجیے ! ( عابد ضمیر ہاشمی‘ آزاد کشمیر)