لاہور،کراچی(کلچرل رپورٹرز)عید قربان پر رومانوی کامیڈی فلم ’’ ہیر مان جا‘‘ کا جادو چل گیا،چار دنوں میں لگ بھگ چار کروڑ کما لئے ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم نوجوان فلم لوووز کی ’’پہلی چوائس ‘‘بن گئی ، کئی شہروں میں تاحال ہاؤس فل شوزجاری ہیں ۔ علی رحمان اور حریم فاروق کی بہترین آن سکرین کیمسٹری، ہٹ میوزک ، رومانس اور کامیڈی کے حسین امتزاج کے باعث ڈائریکٹر اظفر جعفری کی پیش کردہ فلم ’’ ہیر مان جا‘‘ نے عید الاضحی پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پورے سرکٹ میں بہترین اوپننگ سے بزنس کا آغاز کیا ہے ۔ فلم نے ابتدائی چار روز میں لگ بھگ چار کروڑ کے قریب بزنس کر لیا ہے جبکہ کئی شہروں میں ویک اینڈ پر فلم کے شوز کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے جس کے باعث ہفتے اوراتوار کو بھی فلم کے بہترین بزنس کی لہر جاری رہے گی ۔ فلمی حلقوں کے مطابق ’’ ہیر مان جا‘‘ میں شائقین کی تفریح کیلئے طنز رومانس سمیت ہر طرح کے جذبات کی عکاسی کرتا ہٹ میوزک شامل ہے ۔