وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید قریب آتے ہی وہاڑی کی بازاروں میں عوام کو رش بڑھتا جارہا ہے ۔ خواتین اپنے لئے جوتے ، چوڑیاں، میچنگ جیولری سمیت دیگر اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہ ہیں جو طرح طرح کی فرمائشیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ والدین انکی فرمائشیں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا شکوہ بھی کررہے ہیں۔خواتین اور بچوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی چاہئے جتنی بھی ہو عید کی خوشیاں تو منانی ہیں اور نئے کپڑے ۔جوتے تو ہر صورت خریدنے ہیں۔دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اس بار گاہک بہت کم آرہے ہیں کچھ تو صرف ریٹ پوچھ کر ہی آگے چلے جاتے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ عید پر عوام کو کچھ ریلیف دے تاکہ سب لوگ عید کی خوشیاں مناسکیں۔