لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ،قوت خرید ختم ہونے سے تجارتی مراکز میں شدید مندی کا رجحان ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہو گیا ہے ۔