ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر سے 2مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے یوسف گیلانی گھر میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ اس دوران 2 مشکوک افراد داخل ہوگئے جنہیں فوری طور پر قابو کر لیا گیا ، دونوں افراد تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے رہائشی ہیں ،جنہیں پولیس تھانہ کینٹ ملتان منتقل کردیا گیا۔ ملزمان ناصر علی اورفرید نے پولیس کو بتایا کہ وہ یوسف گیلانی سے مسجد کے لئے چندہ لینے آئے تھے ، دونوں افراد کے پاس شناختی کارڈبھی نہیں۔ادھر یوسف رضا گیلانی نے نمازعید کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی ختم ہونی چاہئے ، میرے دور میں سوات میں آپریشن ہوا ، ملا فضل اﷲ کی ہلاکت ملک کے لیے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ یوسف گیلانی