لاہور(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے پی ایچ اے کے تمام افسران کو اعزازی لیٹر دئیے ہیں جنہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی آئی جی لاہور اور سی سی پی او کو عید الفطر کے روز پارکوں کی سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کے حوالے سے فون کر کے شکریہ ادا کیا اور شکریہ کا خط بھی لکھا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر 16 لاکھ سے زائد لوگوں نے لاہور کے مختلف پارکوں کا رخ کیا، جہاں بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔