لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی رہائشگاہ کے اطراف میں رہنے والے غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ عینی طاہرہ نے اپنی رہائشگاہ کے اطراف میں رہنے والے 24مستحق اور غریب خاندانوں میں ایک ،ایک ہفتے کا راشن تقسیم کیا ہے جس میں آٹا ،دالیں،چینی اور گھی سمیت ضرورت کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ عینی طاہرہ نے کہا کہ اگر وسائل رکھنے والے تمام افراد اپنے گھروںکے اردگرداتنی ہی تعداد کی ذمہ داری اٹھا لیں تو کسی کوبھی حکومتی امداد کاانتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔