کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ گلوکاری، کمرشلز کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں۔ اس حوالے سے عینی طاہرہ نے بتایا کہ چار ڈرامے آن ائیر ہورہے ہیں ۔ ایک ورسٹائل فنکارہ بننے کا خواب دل میں لے کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اب اپنی منزل کے بہت قریب ہوں۔ بیک وقت ٹی وی کمرشلز، گلوکاری اور ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں ۔ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ تینوں شعبوں میں عمدہ رسپانس مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا جنون ہے ۔ گلوکاری سے کبھی دور نہیں ہوسکتی جبکہ اداکاری میرا شوق ہے یہ شوق بھی دن بدن پروان چڑھ رہا ہے ۔ اپنے کام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میرے چار ڈرامے ’’ماموں‘‘ ’’نواب گھر‘‘، ’’ابا ‘‘ ’’منجھی کھتے ڈاواں‘‘ آن ائیر ہیں اور کچھ ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی چل رہی ہے ۔