جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی افریقہ کے ایک غار سے انتہائی قدیم مکان دریافت کیا ہے ، اس نادر دریافت سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ مکان تقریباً 20لاکھ سال پرانا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور کینیڈین تحقیق دانوں نے جنوبی افریقہ کے ایک غار سے تقریباً دو ملین سال قبل پتھری آلات سے تیار کی جانے والی بعض اشیاء کا پتہ لگایا ہے ۔تحقیق دانوں نے اس غار میں موجود دنیا کے قدیم ترین گھر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 1.8 ملین سال قدیم پتھری آلات سے بنائی جانے والے آثار قدیمہ کو دریافت کیا ہے ۔