سرگودھا (خبرنگار) عاشق رسول غازی علم الدین شہید کا 91 واں یوم شہادت( کل) 31 اکتوبرکو منایا جائیگا اور حالیہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کو جوش و جذبہ کیساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر خصو صی تقریبا ت و کانفرنسز کا انعقاد کیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق غازی علم الدین شہید نے 16 اپریل 1929ء کو نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنیوالے راجپال کو جہنم رسید کیا تھا اور ان کا مقدمہ بطور وکیل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے لڑا اور علامہ محمد اقبال نے ان کی جان بخشی کیلئے انگریزوں سے مذاکرات کئے مگر غازی علم الدین شہید نے یہ کہہ کر ان مذاکرات کو رد کردیا کہ اگر کسی شخص نے جنت کی جانب جانیوالا راستہ اختیار کیا ہو تو اسے روکنا نہیں چاہیئے ۔