کراچی(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکا رہ غانیہ شاہ نے کہاہے کہ فیض احمد فیض کی شاعری میں وہ تاثیر ہے جو دلوں کو چھو جاتی ہے ۔ فیض کا کلام گا کر دلی سکون ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سجائی گئی ’’شام فیض‘‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ شام فیض میں نوجوان گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی مدھر آواز سے سماں باندھ دیا۔ لوگ جھومتے رہے ۔ شام فیض کے نام سے یہ محفل میلوڈی تھیٹر انٹرنیشنل کی جانب سے سجائی گئی تھی جس میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں فیض احمد فیض کی نظمیں اور علامہ اقبال کا شکوہ، جواب شکوہ گایا۔شیشوں کا مسیحا اور شکوہ ، جواب شکوہ کے تحت اللفظ نیریٹر خاور ہاشمی نے ادا کیے ۔ غانیہ شاہ گزشتہ سات سال سے گانا گا رہی ہیں لیکن یہ ان کا لانچ ایونٹ تھا جس میں انہوں نے اپنی پہلی باقاعدہ پرفارمنس پیش کی اور محفل لوٹ لی۔
غانیہ شاہ نے ’’شام فیض‘‘ میں مدھر آواز سے سماں باندھ دیا
جمعه 15 نومبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 15 نومبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں