مکرمی !آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والاطبی خواص کا حامل سیلا،میٹھا اور مہک سے لبریز مختلف ذائقوں میں پایا جانے والا پھل ہے۔اس میں شرینی اور چاشنی کی افزونی ہے۔خون کی کمی اور معدے کی تیزابیت دور کر کے نیاخون پیدا کر کے ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔آڑو ذیابیطُس (شوگر) کے مریضوں کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔جسم میں غدود اور رسولیوں کی افزائش پیداوار روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے؛جسم سے زہریلے مادے رفع کرتا ہے۔اس لئے مثل مشہور ہے آڑو جسم کا جھاڑو۔آڑو میں غذائی ریشوں اور پوٹاشیم کی بہتات گردوں کی صفائی اور فعالیت بہتر کرتی ہے۔ آڑو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ،جھریوں اور آنکھوں کے دیگر امراض میںافادہ رکھتا ہے۔اس کے پتے کوٹ کر کے پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کمزور نظام انہظام ،جوڑوں کے درد میں افاقہ کا حامل اور سانس کے افراط و تفریط کو میانہ روی کی ترغیب دیتا ہے۔الغر ض آڑوانسان کے لئے قدرت کی گراں قدر انمول نعمت اور بیش بہا خزینہ ہے۔