مکرمی ! حکومت ابھی تک عام آدمی کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے سکی۔اس عدم توجہی کی ایک سو سے زائد وجوہات پیش کی جاسکتی ہیں۔ غربت، بھوک، افلاس، اور بے روزگاری کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے حکومت کو برے حالات آنے سے پہلے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ اتنا خطرناک مسئلہ ہے کہ اسے نظر انداز کرنے کی صورت میں امن و امان خراب ہوگا، ملک میں افراتفری پھیلے گی، قانون کی گرفت کمزور ہوگی، ذہنی امراض میں اضافہ ہوگا، گھر گھر لڑائی ہوگی، حکومت اپنی مقبولیت مکمل کھورہی ہے۔ اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی، کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف وزیر اعظم کے عزم اور کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔اور اس طرح اگر مہنگائی جاری رہی تو حالات مزید خراب ہو کر لوگوں کو اشتعال میں لا سکے ہیں اور یوں احتساب اور حساب کے دور کا آغاز ہوگا۔ بہرت ہو گاق حکومت حالات کی سنگینی کا اداراک کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے۔ (علی رضا راناحیدرآباد سندھ)