اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اگر عدالت امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریب مریضوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف ملنا چاہیے ۔شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 65 سال سے بڑی عمر کے بیمار مریض قیدیوں اور 65 سال سے بڑی عمر کی خواتین قیدیوں کی رہائی کا اقدام زبردست ہے ۔انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے عدالتی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریب مریضوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف ملنا چاہیے ۔شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ انصاف سب کے لیے ۔