غزہ، بر سلز (این این آئی، آ ن لا ئن )اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 52 زخمی ہو ئے ہیں اس طر ح 2روز میں شہادتوں کی تعداد 22ہو گئی ہے ۔غزہ سے فلسطینیوں نے جوابی کاررو ائی کر تے ہو ئے میزائل حملے کئے جس میں50صہیونی زخمی ہو گئے ۔یورپی یونین نے اسر ائیل سے غزہ کی پٹی پر مسلط جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے اسلامی جہاد کے ر ہنما ابو العطا پرحملے اور ان کی شہادت کے بعد غزہ میں تمام سکول بند کر د ئیے گئے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ادھر اسرائیلی شدت پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یا ہو نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر بمباری کا تازہ سلسلہ جاری ہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں اور راکٹوں کے پیچھے ابو العطا کا ہاتھ تھا ۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی سرحد پر ریزرو فوج کے دستے اور ٹینک پہنچا د ئیے گئے جب کہ سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عا ئد کردی گئی ہے ۔درایں اثناء یورپی یونین نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر یہ جنگ طول پکڑ گئی تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ ادھر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجا ہد ین نے قابض صہیونی ریاست کے اہداف میں میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کئے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک پچاس کے قریب یہودی آباد کارو اور قابض فو جی زخمی ہو چکے ہیں ۔ ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد غزہ میں تمام سکول بند کرد ئیے گئے ۔ مشرق وسطیٰ کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنما ئوں کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں انتخابات کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔