مقبوضہ بیت المقدس (اآن لائن) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں نے اسرائیل کے جنوب کی جانب ایک راکٹ فائر کیا ہے لیکن اس کو کسی ہدف پر گرنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام نے اس راکٹ کو روکا ہے ۔اس سے قبل اسرائیل کے جنوبی قصبے سدیروت اور اس کے نواحی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے تھے ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 12جولائی کے بعد اس طرح کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے ۔