مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) مقبوضہ فلسطین ے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ابراہیم النجار اور محمد خضر کے نام سے ہوئی ہے ۔شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا ۔