لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف کامیڈین و فلم ٹی وی اداکار غفار لہری ویب سیریز’’بابا رپھڑی‘‘ ریکارڈ کروائیں گے ۔ غفار لہری نے بتایاکہ اس ویب سیریز کی روزانہ ایک کہانی یوٹیوب چینل و دیگر سوشل میڈیا پر پیش کی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آجکل ڈیجیٹل دور ہے جس میں ہر کوئی اپنا ویب چینل بنا کر اس میں اپنی پروڈکشن پیش کررہا ہے اس لئے انہوں نے بھی ویب چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پروڈکشنز بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔غفار لہری نے کہاکہ ٹی وی چینلز پر کام نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے بہت سارے اداکاروں نے اپنے یوٹیوب چینلز و آفیشل پیج بنا رکھے ہیں۔