لاہور(کلچرل رپورٹر)کامیڈین غفار لہری کی ظفروال کے یوتھ جشن آزادی گرینڈ میوزیکل شو میں زبردست پرفارمنس ، غفار لہری نے اپنی نئی تیار کی ہوئی کامیڈی آئٹمز پر ون مین شوپرفارم کیاجسے بیحد پسندکیا گیا۔ غفار لہری نے کہاکہ وہ جہاں بھی جائیں لوگ ان کی کامیڈی آئٹمزکے دیوانے ہوئے ہیں اور ان پرستاروں کی محبت دیکھتے ہوئے وہ ہر بار کچھ نیا تیار کرکے جاتے ہیں۔