اسلام آباد،لاہور،کراچی، پشاور(وقائع نگار،خصوصی نمائندہ ،کلچرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک و قوم کے لئے اہم خدمات سرانجام دینے والی 18 غیر ملکیوں سمیت 172 شخصیات کو سول و فوجی اعزازات سے نوازا۔ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی ۔صدر مملکت عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا ہے ۔ ہلال امتیازپانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ایئرمارشل سید نعمان علی، میجر جنرل طاہر مختار، میجرجنرل نعیم تقی، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل سلیم احمد خان، میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس، میجر جنرل نعمان احمد، ریئر ایڈمرل سید اسد کریم، ایئروائس مارشل ندیم طارق، ایئروائس مارشل شہاب، ایئر مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد، میجر جنرل رضوان افضل، میجر جنرل فیض حمید، ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیا، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک ،میجر جنرل اظہررشید، میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف خان، میجر جنرل محمد سعید، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن، میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، ریئر ایڈمرل محمد شفیق، ایئروائس مارشل عمران خالداورمیجرجنرل لیاقت علی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلمان ناصر، شہید کیپٹن جنید حفیظ، شہید صوبیدار شوکت خان، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، کیپٹن شاہد فاروق رانا، شہید سپاہی فتح اﷲ، سپاہی سید سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال، سپاہی یحییٰ خان، شہید سپاہی آفتاب احمد خان، مرزا شاہ زیب مغل اورشہید محمد اسلم کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ صدرعارف علوی نے اعلیٰ کارکردگی پر سول اعزازات بھی تقسیم کئے ،سول اعزاز پانے والوں میں شعیب سلطان، صدرالدین ہاشوانی، ڈاکٹرعنایت اﷲ، عطا اﷲ عیسیٰ خیلوی، شمیم احمد شیخ، ڈاکٹرآصف ایم رحمان کو نشان امتیاز دیا گیا، ظہیرایوب بیگ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور ،سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم،وقاریونس کوہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ معروف نیوز کاسٹر و اینکر عشرت فاطمہ، لقمان علی افضل، محمد اشرف علی مرحوم، فلم اسٹار ریما خان، راشد مسعود خان اور امان اﷲ خان، ثناء اﷲ گھمن، رشید مسعود خان ، سینئر اینکر ارشد شریف اور امان اﷲ خان کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی عطاکیا گیا۔ادا کارہ مہوش حیات، پشتو موسیقار و گلوکار سردار علی ٹکر، سید علی عباس، محمد رفیق شاد اور خواجہ صفر علی، محمد یوسف گوندل، رانا محمد ضعیم اور مظہر اقبال، ڈاکٹر افتخار احمد، سید صبیح الدین رحمانی، شہزاد عالم، عظمیٰ سعید، ڈاکٹر اکرام علی ملک اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ اﷲ دتہ شہید کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی نعیم رشید کو ہمت و بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا،ستارہ شجاعت پانے والوں میں انجینئر معراج احمد شہید،اسد علی،بم دھماکے میں شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور شہید محمد ادریس بھی شامل ہیں۔ مائیکل جینسن اور ڈاکٹرعبدالباری خان کو ہلال امتیاز دیا گیا۔ آزاد جموں کشمیر کے محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان کااعزازعطا کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل عمران احمد،رئیر ایڈمرل محمد شعیب اوررئیر ایڈمرل ذکاء الرحمن کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور پاکستان نیوی کے آفیسرزکو ستارہ امتیاز (ملٹری)،تمغہ امتیاز (ملٹری)اور آفیسرز/سی پی اوز/ سیلرز کے لیے تمغہ بسالت ، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرزکو تمغہ خدمت (ملٹری) تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے نمایاں کارکردگی پر14 شخصیات کو صدر ِپاکستان کی جانب سے ایوارڈز دیئے ۔ گورنر ہائوس لاہور ر کی تقر یب میں ڈاکٹر پرویز احمد چودھری ‘ڈاکٹر پروفیسر (ریٹائرڈ)محمد لطیف چودھری ‘محمد عمران منیر ‘بابرہ شریف اورخواجہ مسعود اختر کو ستارہ امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر امبرین جاوید ‘افتخار احمد ٹھاکر‘بشیر احمد حسن ‘ناصر ادیب حسن ‘محمد انعام بٹ اور محمد امان اﷲ خان کوپر ائیڈ آف پر فارمنس کے علاوہ ڈاکٹر مظہر اقبال اور ڈاکٹر شہباز عالم کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروفیسر شاھد اے سمیع، کلیم اﷲ لاشاری، محمد احمد شاہ، سجاد علی، محمد بشیر فاروقی، اقبال علی لاکھانی اور محمد یونس ٹبہ کو ستارہء امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، محمد شبیر جان، سیانی خاتون، تاج بلوچ اور صوفیہ یزدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ وامق زبیری، سید صبیح الدین رحمانی اور سید علی عباس کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کرکٹر یاسرشاہ کو ستارہ امتیازجبکہ خواجہ سفر علی شعبہ دھات، اختر گل ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ عوامی خدمات اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد شعبہ تعلیم کو اپنے صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا ۔