اسلام آباد(92نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی، محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا، محکمہ ریونیو سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب کی جانب سے غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔