اسلام آباد،لاہور ( نامہ نگار،اپنے نیوز رپورٹر سے ،این این آئی) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ملزم عبدالغنی مجیدکی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی جبکہ ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی ۔احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس میں سابق وزیر جنگلات سبطین خان سمیت چار ملزمان کے خلاف کیس پر مزید سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کرکے نیب تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ اورریفرنس دائر کرنے سے متعلق جواب طلب کر لیا۔دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری مائنزملزم امتیاز چیمہ ،سابق جی ایم محمد اسلم اور سابق چیف انسپکٹر مائنز ملزم عبدالستارشامل ہیں۔