فیصل آباد(راناافتخارخاں) غیر ملکی امداد سے پنجاب میں آبپاشی کے 5بڑے منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہوجائیں گے ۔ مجموعی طور پر فارن ایڈ کے تحت 11 منصوبوں پر ایک کھرب 45 ارب 19 کروڑ 31 لاکھ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے ۔رواں مالی سال میں جو 5منصوبے مکمل ہوں گے ان میں پنجاب بیراجز امپرومنٹ فیز 2، نیو خانکی بیراج کنسٹرکشن، پاک پتن کینال اینڈ سلیمانکی بیراج امپرومنٹ، پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر امپرومنٹ اور 29 لوئر باری دو آب کینال امپرومنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔ یہ تمام پراجیکٹس ورلڈ بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اوردیگر غیر ملکی اداروں کی طرف سے امدادی طور پر مکمل کئے جارہے ہیں۔ دیگر چھ منصوبوں پر کام 2021ء میں مکمل ہوگا۔