لاہور(این این آئی) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں 439.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔