مکرمی! لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروںمیں بھی آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے- لوڈشیڈنگ کہیںعلانیہ ہے اور کہیںغیر کسی اعلانیہ۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوںنے مظاہرے بھی کئے ہیں۔سکیں۔ بعض علاقے توبجلی چوری کے معاملے میں ملک گیر شہرت رکھتے ہیں- چونکہ بجلی چوری کے مصدقہ اعدادو شمار دستیاب نہیں ہیں اِس لئے بجلی چوری کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ بجلی چوری کوبھی ’’لائن لاسز‘‘ کے پردے میں چھپا دیاگیا ہے ۔ جو لوگ پورا بل دیتے ہیںوہ بجلی چوری کاہرجانہ بھی ادا کرتے ہیں اور لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی بھگتتے ہیں۔ بجلی کے نرخ کم کرنے کی ایک خوشخبری یوںسنائی گئی ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ نیا معاہدہ ہواہے اس سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی اور لوگوں کو سستی بجلی میسر آئیگی۔ اسی طرحاگر سستی بجلی کی پیداوار بڑھ گئی ہے تو کچھ نہ کچھ ریلیف تو صارف تک پہنچنا چاہئے لیکن جوحکومت نیلم جہلم سرچار ج ختم کرنے کے لئے آمادہ نہیں وہ عوام کو سستی بجلی کیسے دے گی۔ البتہ خوشخبریاںضرور سنائی جاتی رہیںگی ۔ (جمشید عالم صدیقی‘ لاہور)