واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں خود کار آبدوزوں پر تحقیق ہورہی ہے اور اب اس دوڑ میں امریکہ بھی شامل ہوچکا ہے ۔ اس ضمن میں امریکی ادارے ’ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی‘ ڈارپا نے تین کمپنیوں کو اس کا ٹھیکا بھی دیا ہے ۔تاہم اس کا ڈیزائن سمندروں میں پائی جانے والی مچھلی مینٹا رے جیسا ہے اور دور سے دیکھنے پرآبدوز ہوبہو کسی مچھلی کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔ اسے سمندروں میں طویل عرصے تک رہنے کے ڈیزائن کیا جاچکا ہے ۔