راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے ملک کے اندر ایڈز، پولیو ویکسینیشن اور غیر معیاری ادویات کے مضر اثرات اور غلط ادویات کی پرسکر پشن سے رونما ہو نے والے مختلف واقعات کے پیش نظر فارمیسی سروسز کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لازمی کرنیکا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیاہے ۔92نیوز نے فارما سوٹیکل کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز میں غیر محفوظ طریقے سے رکھی جانے والی ادویات کے بارے میں رپورٹس شائع کی تھیں جس پر ڈریپ نے ایکشن لیا ہے ۔ فارمیسی سروسز ڈریپ ایکٹ 2012ء کے مطابق فارماسسٹ مریضوں کیلئے ادویات بنانے سے بیچنے تک کے ذمہ دار ہونگے ،جس کے مطابق فارماسسٹ مریضوں کی کونسلنگ،مریضوں کیلئے غیر ضروری اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام، فارماسیوٹیکلز کیئر، ادویات کی سلیکشن، ڈسپنسگ، ادویات کے استعمال، ایڈمنسٹریشن، نسخے کی مانیٹرنگ، ادویات کے فوائد اور نقصانات کا ڈیٹا مریضوں سے لینے ، سٹوریج، ڈسٹری بیوشن وغیرہ کے ذمہ دار ہونگے ۔