لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن،ٹھوکر نیاز بیگ میں مِلک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 5800 لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ 8ملک شاپس اور2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار 190 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ تین دکانوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب میں چیکنگ کے دوران تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔