پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ججز کے فیول میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا،عدالت عالیہ پشاور کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول جج کے زیر استعمال گاڑیوں میں فیول کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا، پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ اکیس کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو 270 لیٹر فیول،گریڈ 20 کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو 200 لیٹر فیول اور سول جج کو175 لیٹر فیول ملے گا۔