کراچی(سپورٹس ڈیسک)دوسری مرتبہ سنوکر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا تاہم ان کے استقبال کے لیے کوئی حکومتی نمائندہ ایئرپورٹ نہیں پہنچا۔محمد آصف جب وطن واپس پہنچے تو کراچی ایئرپورٹ پر بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ایف) کے نمائندوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ یہ پورے پاکستان کی جیت ہے میں یہ ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ہمیں سپورٹ کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، حکومت سے امید کرتا ہوں اب حکومت ہمیں سپورٹ ضرور کرے گی۔محمد آصف نے کہا کہ سنوکر فیڈریشن نے مشکل حالات میں بھی ہمیں سپورٹ کیا، حکومت سے درخواست ہے کہ سنوکر کو بھی سپورٹ کرے ۔