لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ اس ملک کا فنکار ابھی اتنا لا چار ،بے بس اور مجبو رنہیں ہوا کہ اسے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑیں،جو اپنے فن کے ذریعے اس ملک کی خدمت کرتا ہے اسے اس کاحق ملنا چاہیے اورمیں ایسے لوگوں کے شانہ بشانہ ہوں۔ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ فنکار حکومت سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ ان کا جو حق ہے وہ انہیں ملنا چاہیے ۔ میری دلی خواہش ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ایسا ادارہ ہوجس کے تحت مستحق فنکاروں کی خاموشی سے مدد کی جا ئے اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں ہونا چاہیے ۔