پیرس (سپورٹس ڈیسک) ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ سائمن پیٹس نے جیت لیا، ٹور ڈی فرانس کے پندرہویں مرحلے میں پہاڑی سلسلے پر ایک سو پچاسی کلو میٹر کا فاصلہ رائیڈرز نے مشن کو پوسبل بنایا۔ سائیکل سواروں کی اونچائی پر چڑھنے اور ٹھنڈے موسم میں گرمجوشی نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔برطانوی رائیڈر سائمن یے ٹس سب سے آگے نکل گئے ، 33 سیکنڈ کے معمولی فرق نے پی نوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فنشنگ لائن پہلے پار کرنے والے رائیڈرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوڈیم پر کھڑے پیلی جرسی میں توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ ریس میں آج آرام کا دن ہے ۔