لاہور(کلچرل رپورٹر)رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی اپنے بیٹے سلطان فیروز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔خصوصی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فیروز خا ن نے فادرز ڈے کی مناسبت سے ایک معنی خیز پیغام بھی لکھا۔ فیروز خان نے لکھا کہ ’میرا یہ پیغام اْن تمام بچوں کے والد کے لیے ہے جو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔‘ اْنہوں نے لکھا کہ ’میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ جیت صرف آپ کی ہوگی لیکن آپ کو کبھی ہار نہیں ماننی۔