لاہور (آن لائن) پاکستان کا فارماسیوٹیکل اور کاسمیٹکس سیکٹر برآمدات کے ذریعے وافر زرمبادلہ ملک میں لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لہذا اس شعبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے اور خصوصی پالیسیاں تشکیل دی جائیں ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اورسٹینڈنگ کمیٹی برائے فارماسیوٹیکل، کاسمیٹکس اور آلٹرنیٹو ادویات کے کنوینر ڈاکٹر ریاض احمد عاصم نے کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں شفیق احمد، وقار صدیقی، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر امان اﷲ بسمل، حکیم عثمان، فاروق سرور، چودھری عمر افضل، نجم جاوا، رانا نعیم احمد، ڈاکٹر عابد عباس ، ڈاکٹر سید سلیم حیدر، شاہد اختر، امجد علی جاواوا اور دیگر صنعتکار اجلاس میں شریک تھے ۔