اسلام آباد ( جہانگیر منہاس ) وفاقی حکومت کی طرف سے فارما کمپنیوں کو ڈرگ پالیسی2018ء کے تحت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے روکنے اور نئی قیمتوں کے تعین کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکاجبکہ فارما کمپنیوں نے نئے نوٹیفکیشن کے اجراء تک قیمتیں کم کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ادویات قیمتوں میں اضافے کی پرانی پالیسی کے مطابق مالی سال کا عرصہ پورا ہونے پر افراط ذر کے حساب سے فارما کمپنیاں قیمتیں از خود بڑھانے کی مجاز ہیں۔2018 ئکی ڈرگ پالیسی کے تحت فارما کمپنیوں نے رواں ماہ جولائی میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں5فیصد جبکہ دوسری عام ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ مانگا تھا۔ ادویہ قیمتیں