لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقہ میں ہیبت خان گروپ نے مخالف گروپ پر فائرنگ کردی۔ مقامی رہائشی ایڈووکیٹ دلاورلڑائی چھڑاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آ گیا جبکہ دونوں گروپوں کے دو افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔