کراچی (سٹاف رپورٹر ) فاروق ستار چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کرنے میں ناکام رہے ،کمرہ عدالت میں رش کے باعث فاروق ستار روسٹرم تک نہ پہنچ سکے ،وہ ملاقات کی خواہش لئے رجسٹرار آفس بھی گئے تاہم وہاں پہلے سے وموجود وکلا ملاقاتیوں کو دیکھ کر واپس لوٹ گئے ۔فاروق ستار نے کہاسپریم کورٹ کہتی رہ گئی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،وفاق اپنا بوجھ صوبہ پر ڈال رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت کہہ رہی ہم سرکلر ریلوے نہیں بنا سکتے ،کوئی سیاسی جماعت کراچی کو اپنانے پر تیارنہیں، گھر مسمار کئے جارہے اور لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے ، ہم مظلوموں اور متاثرین کے ساتھ ہیں، اگر عدالت موقع دے تو سرکلر ریلوے کے لئے تجاویز دے سکتے ہیں، فنڈنگ کے لیے بھی تجاویز موجود ہیں،کراچی تین ہزار ارب دیتا ہے کیا اسے تین سو ارب نہیں مل سکتے ۔