لاہور ،شیخوپورہ(کر ائم ر پو ر ٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز) فاروق آباد میں بڑے نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ لاہور سے دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔مدھرے میں بڑے بھائی کا چھوٹے بھائی سے جھگڑا ہوا تھاجس کا بڑے بھائی کو کا فی رنج تھا۔علی الصبح ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ملزم ثاقب حسین نے گھر کی دیوار پھاند کر چھوٹے بھائی اکمل کوگولیاں مار کر قتل کر دیا ۔لاہور ہڈیارہ کے علاقے میں واقع نالے میں نامعلوم شخص کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35سال معلوم ہوتی ہے ۔ شبہ ہے کہ نا معلو م شخص ڈوب کر جا ں بحق ہو ا یا پھر اسے زہر دیکر لا ش نہر میں پھینک دی گئی ہو ۔ لاش پر کوئی تشدد کا نشان نظر نہیں۔نولکھا کے علاقہ نوری مسجد کے قریب 80 سالہ نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ شبہ ہے کہ80 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوا۔