لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شامل فاسٹ بائولر سہیل خان بھی امریکہ چلے گئے ۔سوشل میڈیا پر سہیل خان کے فینز نے ان کے امریکہ پہنچنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ان سے پہلے رمیز راجہ جونیئر نے بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے بجائے امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے ۔دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچز میں شاندار پرفارمنس کے باوجود پلینگ الیون کا حصہ نہ بن پانے والے سہیل خان سندھ کی فرسٹ الیون سکواڈ کا حصہ ہیں جو اس وقت سرفراز احمد کی قیادت میں ملتان میں پی سی بی کے بابیوببل میں موجود ہے ۔پی سی بی حکام نے سہیل خان کے امریکہ جانے کے تصدیق کی ہے تاہم اس امید کا بھی اظہارکیا ہے کہ وہ 25 ستمبر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔