کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی والدہ اخلاق جہاں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعدجامع مسجد قدسی، لانڈھی نمبر 6 میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما نہال ہاشمی ،اسد عثمانی اور مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مرحومہ کو ریڑھی گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔